آسٹریلین اوپن : آرینا سبالینکا اور میگڈا لینیٹ سیمی فائنل میں داخل

آسٹریلین اوپن : آرینا سبالینکا اور میگڈا لینیٹ سیمی فائنل میں داخل

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹرفائنل میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے کروشیا کی ڈوناڈونا ویکیچ کو اور پاؤلش ٹینس کھلاڑی میگڈا لینیٹ نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا کو شکست دی۔

بدھ کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی ڈوناڈونا ویکیچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی میگڈا لینیٹ نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا پالیسکووا کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔