میلبورن : ( ویب ڈیسک ) سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 5 نوویک جوکووچ بائیسویں گرینڈ سلم ٹائٹل سے دو قدم دور ہیں، انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سربیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف روس کے کھلاڑی آندرے روبلیو کو چھ ایک چھ دو اور چھ چار سے شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
SEMIS IDEMOOO #AusOpen
— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 25, 2023
Manan Vatsyayana pic.twitter.com/EHMDMSKH1Y
اس فتح کے بعد سربین سٹار دسویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں اور میگا ایونٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال سے ہوگا۔
دوسری جانب جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے سپین کے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جوکووچ اپنے 178ویں اے ٹی پی سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جبکہ رافیل نڈال نے 177 سیمی فائنلز کھیلے ہیں۔