ایشیا بیس بال کپ کا پہلا سیمی فائنل، فلسطین نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

Published On 31 January,2023 02:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فلسطینی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔

پہلے سیمی فائنل میں فلسطین کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 3 کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ کا فائنل فلسطین اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم کے درمیان یکم فروری دن 1 بجے کھیلا جائے گا۔

Advertisement