نیشنل نیٹ بال چیمپین شپ کا آغاز 11 فروری سے ہو گا

Published On 01 February,2023 01:16 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ 11 فروری سے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی۔

نیٹ بال فیڈریشن کے مطابق نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ کا آغاز 11 فروری سے ہوگا جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیڈریشن کے مطابق چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجرز میٹنگ 10 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے علامہ اقبال ہوسٹل میں شام پانچ بجے ہوگی جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے۔

اجلاس میں چیمپین شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ 

Advertisement