ویمنز سہ فریقی سیریز، بھارت کی چھٹے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست

Published On 31 January,2023 02:34 am

ایسٹ لندن : ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا میں جاری ویمنز سہ فریقی کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پیر کو ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ویسٹ انڈین ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔

کپتان ہیلی میتھیوز 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ زیدہ جیمز نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 11 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت نے 95 رنز کا آسان ہدف 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جمیما روڈریگز 42 اور کپتان ہرمپریت کور 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

فاتح ٹیم کی پلیئر دیپتی شرما کو بہترین باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔