لکھنؤ : ( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 99 رنز ہی بنا سکی۔
کپتان مچل سینٹنر 19 رنز کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ارشدیب سنگھ نے 2 ، دیپک ہوڈا، کلدیپ اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے آخری اوور کی ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا کر ہدف مکمل کیا، سوریا کمار یادیو کی 31 گیندوں پر 26 رنز کی اننگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
India held their nerve to win with one ball remaining! #INDvNZ Scorecard: https://t.co/6iWNedCshI pic.twitter.com/ts9sv5vYpZ
— ICC (@ICC) January 29, 2023
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔