لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے لئے کل دبئی سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے گی۔
جنوبی افریقہ میں شیڈول ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹاکرا 12 فروری کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں 3 ایک روزی میچز اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی تھی۔
آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کو ون ڈے میچز میں تین صفر اور بارش سے متاثرہ ٹی سیریز میں دو صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔