بلوم فونٹین : ( ویب ڈیسک ) ساؤتھ افریقا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 342 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 94، ہیری بروک نے 80 اور معین علی نے 51 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سے اینرچ نورٹیج نے 2، وینے پارنل ، ایڈن مارکرم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
فاتح ٹیم نے 343 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر مکمل کیا، کپتان ٹیمبا بووما نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 109 کی رنز کی اننگ کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر 58 اور مارکرم 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
A stunning run-chase from South Africa as they take an unassailable lead in the ODI series #SAvENG | https://t.co/PGCzEvxFLF pic.twitter.com/64svNGMALH
— ICC (@ICC) January 29, 2023
فاتح ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔