انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے پلئیر میرح ڈیمیرل کی اپیل پر کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے اپنی جرسی فروخت کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی 2 لاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی ہے، جس کی رقم وہ زلزلہ متاثرین کو دیں گے۔
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔
Saat 15.00 itibariyle açık artırmalarda formalara verilen en yüksek teklifler @vefakuzu ve @Mehmettumbull tarafından verilmiştir ve aşağıdaki şekildedir.
— Merih Demiral (@Merihdemiral) February 8, 2023
Tekliflerinizi bugün saat 22.00 a kadar @TeamDemiral ve teamdemiral@gmail.com üzerinden iletebilirsiniz. pic.twitter.com/UbTuOaSGO4
قبل ازیں ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے پلئیر میرح ڈیمیرل نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
گزشتہ روز ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا۔