پیرس : ( ویب ڈیسک ) رابن ہاس اور میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی نے اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں رابن ہاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی نے امریکی ٹینس کھلاڑی میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی کے خلاف کامیابی سمیٹی۔
فائنل معر کے میں ڈچ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد میکسم کریسی اور البانو اولیویٹی کو 6-7(4-7)، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔