بلوچستان میں 34 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے اضافی فنڈز منظور

Published On 20 February,2023 07:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے میں 34 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی، وزیر اعلیٰ کی منظوری سے سپورٹس بورڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 400.00 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔

عمارتوں کی مرمت کے لئے 106.802 ملین روپے جاری کئے جائیں گے، نیشنل گیمز ممکنہ طور پر مئی 2023 میں منعقد کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل گیمز کا انعقاد ایک میگا ایونٹ ہے، صوبائی حکومت کی کاوشوں سے 19 برسوں کے بعد بلوچستان میں قومی کھیلوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔