سٹانسلاس وارینکا اٹالین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published On 13 May,2023 01:46 am

روم : ( ویب ڈیسک ) سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن سٹانسلاس وارینکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

سوئس ٹینس سٹار نے ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں حریف بلغارین کھلاڑی الیا الادزیمیروچ ایواشکا کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

سٹین وارینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیا الادزیمیروچ ایواشکا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔

Advertisement