قومی جونیئرز ہاکی ٹیم نے پریکٹس میچ میں عمان کو شکست دیدی

Published On 21 May,2023 09:32 pm

مسقط: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے پریکٹس میچ میں میزبان ٹیم عمان کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دیدی۔

عمان نے میچ کے آغاز میں ہی فیلڈ گول کے ذریعہ برتری حاصل کرلی جوکہ پہلے کواٹر میں ہی پاکستان کے نائب کپتان عبدالحنان نے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالحنان نے دو فیلڈ گول سکور کیئے جبکہ ارباز نے پینلٹی کارنر پر ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کیا۔ 

Advertisement