ایشین چیمپئنز ٹرافی: پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا

Published On 08 June,2023 07:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے45کھلاڑیوں پرمشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کااعلان کردیا۔

قومی ہاکی تربیتی کیمپ12جون سےلاہورمیں منعقد ہوگا جبکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست انڈیا کےشہر چنائے میں کھیلی جائیگی۔

پی ایچ ایف نےقومی سینیئرہاکی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کابھی اعلان کردیا، کرنل (ر ) عمرصابرمنیجرتعینات جبکہ اولمپیئن ریحان بٹ اوراولمپیئن محمد ثقلین کوچنگ پینل میں شامل کرلئےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن

کوچزپینل میں اولمپیئن دلاور حسین،عبدالحسیم خان بھی شامل، گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں عبدالغفور نبھائیں گے ،محمد شاہد فزیوتھراپسٹ ہونگے جبکہ فزیکل ٹرینر پاکستان آرمی سےحاصل کیا جائیگا۔

کیمپ میں مدعو کیے جانیوالے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق ، اکمل حسین ، علی رضا ، ایم فیضان جنجوعہ ، وقار ، عبداللہ شیخ اور بلال خان شامل ہیں۔

ڈیفینڈرز میں اربازاحمد ، محمد سفیان خان ، محمد عبداللہ ، عقیل احمد ، ایم بلال اسلم ، سعد شفیق جبکہ مڈ فیلڈرز میں جنید منظور ، احتشام اسلم، ایم مرتضی یعقوب، ایم باقر، ارباز ایاز، ایم ندیم خان، ایم زین اور محمد عماد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت ضرور جانا چاہئے، شہباز سینئر

فارورڈز میں رانا عبدالوحید ، ایم عمر بھٹہ ، افراز ، عبدالحنان شاہد ، رومان ، ایم شاہزیب خان ، اسامہ بشیر ، ایم عمران ، ارشد لیاقت ، عبدالوہاب ، عبدالرحمٰن، ذکریا حیات ، علی مرتضٰی، بشارت علی ، عبدالقیوم ، بلال اکرم، محمد عدنان ، رانا سہیل ریاض، وقارعلی ، شعیب خان، عبدالواجد ، تیمور جاوید خان ، سید شہبازحیدر اور محمد ارسلان کا نام شامل ہے۔