جونیئر ایشیا ہاکی کپ ، پاکستان جاپان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 29 May,2023 10:17 pm

صلالہ: (دنیا نیوز) جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی بلکہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے ۔

عمان کے شہر صلالہ میں ہونیوالے جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں اہم میچ میں مد مقابل ہوئیں، جس میں قومی جونیئر ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، واضح رہے کہ ملائیشیا جونیئر ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرچکا ہے، باقی تینوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھی ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرلیں گی۔