فرنچ اوپن : میوکاٹواور ٹم پیوٹز نے مکسڈ ڈبلز کا تاج اپنے سرسجا لیا

فرنچ اوپن : میوکاٹواور ٹم پیوٹز نے مکسڈ ڈبلز کا تاج اپنے سرسجا لیا

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

آج کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپانی ٹینس کھلاڑی مییو کاٹو اور ان کے جرمن جوڑی دار ٹم پیوٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے  حریف کینیڈین ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل کو 6-4، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ایونٹ جیت لیا۔