ٹورڈی سوئس سائیکل ریس: ڈنمارک کے میٹیاس سکلموس نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

Published On 14 June,2023 11:32 am

برن : (ویب ڈیسک ) ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا ، ٹورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں، ریس کا تیسرا مرحلہ ٹیفرز سے ولرس سراولون تک143.8  کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 22 ڈینش سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے ،29 منٹس اور 14 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

سوئس ٹور ڈی ریس میں آسٹریا کے سائیکلسٹ فیلکس گال دوسرے اور ہسپانوی سائیکل سوار جوآن آیوسو پیسکورا تیسرے ،بیلجیم کے ریمکو ایونپول چوتھے جبکہ بیلجیم کے ہی سیان چوتھے نمبر پر رہے۔

ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس کا یلو جرسی پر بھی قبضہ برقرار ہے، ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1118.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔