عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت لئے

Published On 03 July,2023 02:57 pm

بنکاک: (دنیا نیوز) پاکستانی فائٹر عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میڈل اپنے نام کر لئے۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 12 سالہ عائشہ ایاز نے مجموعی طور پر تین میڈلز جیتے، پاکستانی فائٹر ایونٹس میں ایک سلور اور دو برانز کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں۔

عائشہ ایاز نے انڈر 12 کی کیٹیگری میں کامیابیاں حاصل کیں، عائشہ ایاز نے چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ایونٹ میں دنیا بھر سے 40 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی

یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ ایاز دبئی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک کے لئے میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔