ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

Published On 27 July,2023 06:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کو این او سی مل گیا ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کر دیا، چیمپئن شپ 3 اگست سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا، چیمپئن شپ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔