نیویارک : (ویب ڈیسک ) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سابالینکا اور میزبان ٹینس سٹار میڈیسن کیز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
جمعرات کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں 25 سالہ بیلاروسی کھلاڑی آریانا سابالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ژینگ کن وینکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کردیا بلکہ سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
A big match between big hitters! pic.twitter.com/X07tyZDtGH
— US Open Tennis (@usopen) September 7, 2023
ان کا مقابلہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سابالینکا سے ہوگا۔