لاہور: (دنیا نیوز) فیفا سے ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر 25 سے 30 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے پلیئرز کو ڈیلی الاؤنسز، کوچنگ اور دیگر سٹاف کو تنخواہیں نہیں ادا کی، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی ایف ایف ویمن ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ کو دوبارہ نہ بلا سکا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو مئی سے فیفا کی ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں، فیفا مختلف امور کیلئے علیحدہ علیحدہ رقوم مطالبہ کہ بنیاد پر بھیجتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کو مطلوبہ دستاویزات بھیجنے میں ممکنہ طور پر کوتاہی برطی گئی ہے، فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کو پہلے سے منظور شدہ الیکشن عمل کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ دیگر ادائیگیاں فیفا کی جانب سے پراسس کی تکمیل پر ہی ہوں گی۔