پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سرکرلیا

Published On 21 September,2023 10:10 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا۔

سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا، 2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا ہے۔

کوہ پیما سرباز علی آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کی  ٹاپ پر پہنچے ، انہوں نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا۔

نیپال میں واقع ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نائلہ کیانی مناسلوسر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں، پاکستانی کوہ پیما بقیہ دو چوٹیاں سر کرنے جلد چین روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف نے دوسری بار جبکہ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی مناسلو کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔