نوم پنھ: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ میزبان ملک کے دارالحکومت نوم پنھ کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کے بہترین دفاعی کھیل کی بدولت کمبوڈیا کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) October 12, 2023
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی حریف کے خلاف گول کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں، کمبوڈیا کے خلاف ڈرا میچ کی بدولت پاکستان کا مسلسل 12 شکست کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کوالیفائرز کا فیصلہ کن میچ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا۔