گھانا: (ویب ڈیسک ) گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا دوران میچ گرنے کے باعث 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کے لیے کھیلنے والے رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں.
بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کے لیے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔
Our thoughts are with the family of Raphael Dwamena at this difficult time.
— Ghana Football Association (@ghanafaofficial) November 11, 2023
Raphael represented Ghana wholeheartedly and paid his dues to the country until his unfortunate passing.
We will forever miss him for his dedication to the National Coarse.
Rest In Peace Raphael! pic.twitter.com/aI4J1n6RF2
غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر ڈومینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، البتہ میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملہ فٹبالر کی دیکھ بھال کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے ہسپتال لے جاتے ہیں۔
ڈومینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گرگئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہوکر میدان میں واپس آئے ، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ڈومینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کے کلبوں کی نمائندگی کی۔