زیورخ: (ویب ڈیسک) مصری کھلاڑی محمود محسن نے تلوار بازی کے ورلڈ کپ میں اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں تلوار بازی کے ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں، جس میں اسرائیلی کھلاڑی کو مصری حریف نے دہری ذلت کا شکار کر دیا۔
مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈ مین کو صفر کے مقابلے میں 5 سے شکست دی۔
اسرائیلی کھلاڑی نے اپنے مصری حریف سے ہاتھ ملانے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن محمود محسن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا اور پیٹھ پھیر کر اپنے راستے پر چل پڑے، اسرائیلی کھلاڑی میچ ریفری کو شکایت کرتا بھی نظر آیا اور 23 سالہ مصری محمود محسن کے رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
فـيـديـو - المصري محمود محسن يهزم الإسرائيلي دانييل فريدمان 5-0 في كأس العالم للسلاح في سويسرا ثم يرفض مصافحته والأخير يشكوه للحكم! pic.twitter.com/t09imvUv3x
— Egypt Sports Network (@ESNEgypt_) November 10, 2023
مصری آرمڈ فورسز فیڈریشن کے ایک ذرائع نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمود محسن کو سزا کے امکان کے بارے میں کہا کہ محمود محسن کو بین الاقوامی آرمز فیڈریشن کی جانب سے سزا نہیں دی جائے گی کیونکہ فیڈریشن کے کچھ قوانین میں 3 ماہ قبل ترمیم کی گئی تھی۔
نئے قوانین میں مصافحہ نہ کرنے اور اس کی جگہ تلوار سے مصافحہ کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔