اے ٹی پی فائنلز : نوویک جوکووچ اور جینک سنر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published On 17 November,2023 09:37 am

روم : (ویب ڈیسک) سربیا کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ اور اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں، گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینش حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو 2-6، 7-5 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سربیا کے عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ جنہوں نے جمعرات کو ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دی تھی، ان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے فتح درکار تھی۔

نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل کا تعاقب کر رہے ہیں، راؤنڈ رابن گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے، فورتھ سیڈڈ جینک سنرسیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لئے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دینا ضروری تھا ، ہولگر رونے کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ پکی کرلی ہے۔

جوکووچ ٹورنامنٹ کی 54 سالہ تاریخ میں آخری چار میں پہنچنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئےہیں ۔