نوواک جوکووچ نے ساتویں مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 20 November,2023 08:49 am

روم : (ویب ڈیسک ) اٹلی میں ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ایونٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے نوواک جوکووچ نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے فائنل مقابلے میں جوکووچ نے جینک سنر کو شکست دے کر  ساتویں مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرکے نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ سات مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

اس سے قبل اے ٹی پی ایونٹ کے گروپ میچ مرحلے میں ہوم فیورٹ جینک سنر نے جوکووچ کو 3-6، 3-6 سے شکست دیکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم فائنل میچ میں جوکووچ نے فتح اپنے نام کی ۔