ہانگ کانگ : (ویب ڈیسک ) پاکستان نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر چیلنج کپ جیت لیا۔
پاکستان نے میزبان ٹیم کیخلاف چیلنج سیریز دو ۔ ایک سے جیت لی، پاکستان نے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 33-58 سے شکست دے کر چیلنج کپ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے میچ میں محمد وسیم اکرم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے اس سے قبل پہلا میچ 39-63 سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔