بریٹیسلاوا: (ویب ڈیسک) آسٹریا کے کرسٹوف باومگارٹنر کا انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین گول کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
آسٹریا اور سلواکیہ کے درمیان Bratislava میں ہونے والے ایک اور فرینڈلی میچ میں تیز ترین گول کا عالمی ریکارڈ بن گیا، آسٹریا کے کرسٹوف باومگارٹنر نے سلواکیہ کے خلاف صرف 6 سیکنڈز میں گول بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا, میچ آسٹریا نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
دوسری جانب لیون میں جرمنی اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا، جرمنی کےفلوریئن ورٹز نے ساتویں سیکنڈ میں گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
20 سالہ نوجوان کا یہ جرمنی کے لیے تیز ترین گول ہے، پہلا ہاف جرمنی کی ایک صفر کی برتری کے ساتھ ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی جرمن ٹیم نے اٹیک کیا اور 49 ویں منٹ میں ورٹز نے گول بنا کر اسکور دو صفر کر دیا۔ میچ جرمنی نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔