بلاول بھٹو زرداری کا نائلہ کیانی کی کامیابی پر اظہار مسرت

بلاول بھٹو زرداری کا نائلہ کیانی کی کامیابی پر اظہار مسرت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ نائلہ کیانی کی کامیابی تمام پاکستانیوں کے لئے انتہائی فخر و خوشی کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائلہ کیانی کی تاریخی کامیابی اور ہر چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا ان کا غیر متزلزل عزم باعثِ فخر ہے، پیپلزپارٹی ملک کا نام روشن کرنے والے تمام پاکستانی ایتھلیٹس اور ایڈونچرز کی کاوشوں کی حمایت اور فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔