مانچسٹر: (ویب ڈیسک) مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم اس فتح کے بعد انگلش پریمیئر لیگ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلے گئے ای پی ایل کے اپنے آخری لیگ میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
اس میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے حریف ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے نہ صرف شکست دے دی بلکہ انگلش فٹ بال میں نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب انداز میں دفاع کرتے ہوئے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 1-3 گول سے شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے فل فوڈن نے دو جبکہ روڈریگو ہرنینڈزنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔