سپین کے کارلوس الکاریز نے فرنچ اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 10 June,2024 09:12 am

پیرس: (ویب ڈیسک ) سپین کے کارلوس الکاریز نے پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔

الکاریز نے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو پانچ سیٹ کے مقابلے میں شکست دی۔

الکاریز کی جیت کا سکور چھ تین، دو چھ، پانچ سات، چھ ایک اور چھ دو رہا، کارلوس الکاریز پہلی بار فرنچ اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

انکا مجموعی طور پر یہ تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے، انہوں نے پچھلے سال ومبلڈن اور 2022 میں یو ایس اوپن جیتا تھا۔