لندن: (ویب ڈیسک) سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ ومبلڈن میں میچ کے دوران تماشائیوں پر برہم ہوگئے۔
میچ کے دوران حریف ہولگر رونے کے سپورٹرز ان کا نام پکارتے رہے لیکن جوکووچ ہولگر رونے کے نعروں کو اپنے خلاف سمجھ بیٹھے۔
میچ کے بعد جوکووچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رونے کے فینز بہانے سے ان کی توہین کررہے تھے، وہ 20 سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں، انہیں پتا ہے یہ سب کیسے ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 37 سالہ سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ 7 مرتبہ ومبلڈن کے فاتح رہ چکے ہیں۔