لندن: (ویب ڈیسک) ومبلڈن ٹینس کے مینز سنگلز میں ڈینئل میڈواڈیو نے جینک سنر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز بھی لاسٹ فور میں پہنچ گئے ہیں۔
لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں روس کے ڈینئل میڈواڈیو نے اٹلی کے جینک سنر کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور چھ سات، چھ چار، سات چھ، دو چھ اور چھ تین رہا۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن سپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز نے امریکی کھلاڑی ٹامی پال کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس چھ چار،چھ دو اور چھ دو سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ویمنز سنگلز میں کروشیا کی ڈونا وکیچ نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی لولو سن کو دو ایک سے شکست دی۔