بل کی عدم ادائیگی: پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر کی بجلی منقطع

بل کی عدم ادائیگی: پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر کی بجلی منقطع

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر کے ذمے کے الیکٹرک کے 57 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، بدھ کے روز واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک عملے نے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا کنکشن کاٹنے کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر اندھیروں میں ڈوب گیا، بجلی کی عدم دستیابی پر نیشنل اور انٹرنیشنل ایتھلیٹس نے اندھیرے میں ہی ٹریننگ کی۔