کراچی: (دنیانیوز) سندھ حکومت نے نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
35 ویں نیشنل گیمز کے لئے سندھ کےوزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شریک ہوئے ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعابد قادری، سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ودیگر بھی موجودتھے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی۔
سیکرٹری سندھ اولمپک احمدعلی راجپوت نے گیمزکے انتظامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ گیمز کی ٹارچ ریلے کے افتتاح کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کومدعو کیا جائے گا جبکہ نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہاکہ پاکستان اولمپک اور سندھ اولمپک کی باہمی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کااعلان کیا جائے گا، گیمز کی سکیورٹی میں اداروں کے ساتھ سکاؤٹس کی خدمات لی جائیں۔