ہسپانوی فٹبال لیگ : ریال میڈرڈ نے ریال بیٹس کو 0-2 سے ہرا دیا

Published On 03 September,2024 02:46 pm

میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے ریال بیٹس کو ہرا دیا۔

سپینش لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے، سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور ریال بیٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، جس کے پہلے ہاف پر کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی ۔

دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ریال بیٹس پر حاوی ہوگئی ، کیلین ایمباپے نے میچ کے 67 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ریال بیٹس کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی۔

کیلین ایمباپے کو میچ کے 75 ویں منٹ پر پنالٹی کک ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کیلین ایمباپے نے گول کرتے ہوئے مقابلہ 0-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

یوں ریال میڈرڈ نے میچ میں ریال بیٹس کو 0-2 گول سے ہرا دیا، کیلین ایمباپےنے دو گول کر کے اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے