ویلٹا اسپانیا ریس : آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووزنے 17واں مرحلہ جیت لیا

ویلٹا اسپانیا ریس : آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووزنے 17واں مرحلہ جیت لیا

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے، ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔

آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ اپنے نام کیا ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ آرنیورو سے سینٹینڈر تک درمیانی پہاڑی ٹریک پر 141.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 25 سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جمہوریہ چیک کے سائیکلسٹ پاؤل بٹنر نے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری، بیلجیئم کے سائیکل وٹو بریٹ نے تیسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ پاؤ میکیل نے چوتھی جبکہ نیوزی لینڈ کے سائیکل سوار کوربن سٹرانگ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔