ساف ویمنزچیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال کیمپ کا اعلان

Published On 24 September,2024 12:55 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال کیمپ کا اعلان کردیاگیا۔

پاکستان خواتین فٹبال کیمپ یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں لگے گا ، ساف چیمپئن شپ میں پاکستان گروپ اے میں بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گی، پاکستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ٹیم میں گول کیپر، نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیصہ خان جبکہ ڈیفنڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی شامل ہیں ۔

مڈ فیلڈرز میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈز میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، عالیہ صادق اور ایمان مصطفیٰ شامل ہیں۔