پاکستانی طیب اکرام بلا مقابلہ صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن منتخب

Published On 09 November,2024 09:32 pm

عمان :(ویب ڈیسک ) پاکستان کے طیب اکرام 8 برس کیلئے بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

عمان کے شہر مسقط میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایف آئی ایچ کانگریس کے 49 ویں اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے،ایف آئی ایچ نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر کی مدت کو 4 سال سے بڑھا کر آٹھ برس کیا۔

اجلاس میں نئے صدر کے انتخاب کےلیے موجودہ صدر طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا اور وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔

خیال رہے طیب اکرام ایف آئی ایچ کے 8 سالہ مدت کےلیے صدر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔

واضح رہے  طیب اکرام دوسال قبل بھارت کے نریندر بٹرا کے استعفیٰ کے بعد ایف آئی ایچ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔