اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے تمغہ جیتنے والے اولمپئنز اور عالمی چیمپئنز کے لئے گولڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
گولڈ کارڈ جاری کرنے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کو اعزاز دینا ہے، پی ایس بی کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق گولڈ کارڈ پاکستان کی کھیلوں کی میراث میں کھلاڑیوں کی شراکت کے لیے شکر گزاری کے نشان کے طور پر کام کرے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور ملک بھر میں پی ایس بی کوچنگ سینٹرز میں کھیلوں کی تمام سہولیات تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے، کارڈ ہولڈرز پی ایس بی ہاسٹلز میں فی کیلنڈر سال 20 دن تک مفت رہائش کا لطف اٹھائیں گے۔
اعزازی حد سے آگےبورڈ سے منظور شدہ نرخوں پر رہائش حاصل کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اہل کھلاڑی گولڈ کارڈ کے لئے اپنی متعلقہ نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، نیشنل سپورٹس فیڈریشنز درخواست دہندگان کی اسناد کی تصدیق کرے گا، بشمول میڈل جیتنے والے اولمپیئن یا عالمی چیمپئن کے طور پر ان کی حیثیت اور درخواست کو معاون دستاویزات کے ساتھ پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کو بھیجے گا۔
درخواستوں کا جائزہ ایک وقف کمیٹی کے ذریعے لیا جائے گا اور کامیاب تصدیق کے بعدپی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل گولڈ کارڈ کی منظوری جاری کریں گے، انہوں نے بتایا کہ کارڈ کی میعاد پانچ سال ہوگی جس کے بعد اسی عمل کے ذریعے اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔