سائفر ہلا کر کہا امریکا میرے خلاف سازش کررہا، آج چاہتے ہیں باہر نکالے: کامران ٹیسوری

Published On 26 December,2024 06:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، کسی کوبھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائفر ہلا کر کہا گیا امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے، آج وہ چاہتے ہیں ان کو باہر نکالا جائے، پارا چنار کا واقعہ بیرونی سازش کا ایک اور ثبوت ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ آرمی چیف سرحدوں کی حفاظت کیساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں، انشاء اللہ پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔