پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو کی برف کے پانی میں تیراکی

Published On 26 December,2024 03:13 am

فن لینڈ: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو کی برف کے پانی میں تیراکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو فن لینڈ میں کرسمس کی چھٹیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے گزار رہے ہیں، وہیں انہوں نے برف میں اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں۔

سعودی النصر کےسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں صرف شارٹس پہنے برف میں کھڑے ہیں، انتہائی کم درجہ حرارت پر ٹھنڈے پانی میں نہانے اور تیراکی کی مشق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنے پٹھوں اور اعصاب کی نمائش کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین نے رونالڈو کی زبردست فٹنس کی تعریف کی ہے۔

برطانوی میڈیا کی متنازعہ شخصیت پیئرز مورگن نے بھی تصویر پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ میرے پیٹ کے پٹھوں کی طرح لگتا ہے‘‘ انہوں نے ’’میری کرسمس کرسٹیانو‘‘ کے الفاظ سے کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ پرتگالی فٹ بال سٹار 2025ء کے آغاز تک سعودی لیگ میں واپس نہیں آئیں گے، وہ 9 جنوری کو اپنا پہلا میچ النصر کے ساتھ الخدود ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔