کینیڈین ٹینس سٹار کا بریسٹ کینسر کے باوجود ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا انکشاف

Published On 01 January,2025 09:41 pm

ومبلڈن : (ویب ڈیسک) ومبلڈن کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچنے والی کینیڈا کی ٹینس سٹار گیبریالا ڈابروسکی نے انکشاف کیا ہے ٹورنامنٹ کا 2024 کا سیزن سے قبل انہیں چھاتی کے کینسر کے دوران کھیلا۔

کینیڈین ٹینس سٹار نے بتایا کہ اپریل میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس بات کو خفیہ رکھا۔

گیبریالا ڈابروسکی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ٹینس کورٹ میں پیش آئی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ کئی لوگوں کیلئے صدمے کا باعث ہوگا لیکن میں ٹھیک ہوں۔

سال 2023 میں مجھے پہلی بار گلٹی کا پتہ چلا تھا تاہم 2024 میں سکین کروایا تو انہیں پتہ چلا کہ بریسٹ کینسر ہے، اپریل اور مئی میں کوئی میچ نہیں کھیل سکی لیکن اگلے مہینے واپسی کی اور ناٹنگھم میں پارٹنر ایرن روٹلف کے ساتھ اپنا پہلا ٹائٹل جیتا۔

ڈابروسکی نے ومبلڈن میں مقابلہ کرنے کیلئے علاج ملتوی کردیا جہاں وہ روٹلف کے ساتھ رنر اپ رہیں اور پیرس اولمپکس میں بھی کھیلا، ڈابروسکی نے گزشتہ سیزن کا اختتام ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ڈبلز ٹائٹل جیت کر کیا اور یہ جوڑی ڈبلز میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔