دبئی: (ویب ڈیسک) یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام دبئی ڈیزرٹ کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 16 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ یورپین گالف ٹور کا ایک مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1989 میں کھیلا گیا تھا، تب یہ جزیرہ نما عرب میں منعقد ہونے والا پہلا یورپین ٹور ایونٹ تھا۔
ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، یورپین گالف ٹور کے ایونٹ میں ناردرن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور گالفر روری ڈینیئل میکلرائے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، 16 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 19 جنوری کو اختتام پذیر ہو گا۔