واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ہونے والے3 بڑے قتل کے واقعات کی رپورٹس شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے حکم دیا ہے کہ جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ریکارڈ 15 دنوں کے اندر شائع کیا جائے، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل پر ہونے والی تحقیقات 45 دنوں میں شائع کی جائیں۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر تمام حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹس پبلک کریں۔