پاکستان کی نمائندگی کرنیوالا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور

Published On 11 March,2025 12:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) 2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے فٹبالر محمد ریاض کو ان دنوں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

فٹبالر محمد ریاض بیروزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ ادارہ جاتی کھیل بحال ہوں لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، بیروزگاری سے مجبور ہو کر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا۔

محمد ریاض کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کیجانب سے محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب وہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہیں۔