رونالڈو نے اپنی شادی کیلئے 500 سال قدیم چرچ کا انتخاب کر لیا

رونالڈو نے اپنی شادی کیلئے 500 سال قدیم چرچ کا انتخاب کر لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی سُپر اسٹار فٹبالر اور ان کی 31 سالہ منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی کی تقریب فنشل کیتھیڈرل چرج میں منعقد ہوگی، جس کے بعد استقبالیہ ایک عالیشان ہوٹل میں رکھا جائے گا۔

یہ چرچ رونالڈو کے آبائی شہر کی قدیم ترین عبادت گاہ ہے، جس کا افتتاح 511 سال قبل 15ویں صدی کے آغاز میں ہوا تھا۔

یہ مقام پرتگالی فٹبالر کے لیے خاص جذباتی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اُس اسپتال سے محض 2 میل کے فاصلے پر واقع ہے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ رونالڈو کا کلب نیشنل دا مادیرا بھی اسی علاقے کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ اس جوڑے نے اگست میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جارجینا کی انگوٹھی نمایاں تھی، رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا 37 قیراط کا ہے جس کی مالیت تقریباً 5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔