انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں یمن کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں یمن کو تین صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں یمن نے مزید دو اور پاکستان نے اپنا واحد گول اسکور کیا۔ کھیل کے اختتام پر اسکور 1-5 رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی جبکہ لاؤس کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔