جے کلارک اے ٹی پی چیلنجرز کپ سنگلز کے چیمپئن بن گئے

Published On 30 November,2025 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانیہ کے جے کلارک اے ٹی پی چیلنجرز کپ سنگلز کے چیمپئن بن گئے۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جے کلارک نے فاٸنل 3-6، 1-6 سے جیت لیا، فاٸنل میں ترکی کے مرٹ الکایا کو آسان مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

جے کلارک نے کہا کہ پاکستان آکر بہت مزا آیا، اے ٹی پی ایونٹ دوبارہ ہوا تو کھیلنے ضرور پاکستان آوں گا، یہاں کا ماحول بہت دوستانہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی کی جس میں سترہ ممالک کے پلیٸرز نے حصہ لیا۔